پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت پنجاب نے کرپٹ افسران زراعت کے آگے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )جڑانوالہ کھاد مافیا بے لگام حکومت پنجاب نے کرپٹ افسران زراعت کے آگے اپنے گھٹنے ٹیک دیے اور کھاد مافیا کو بلیک میں کھاد فروخت کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے کسانوں اور زمینداروں کا محکمہ زراعت کے خلاف شدید احتجاج اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان عامر خان کھاد مافیا سے ساز باز ہو چکا ہے

کھاد مافیا ڈیلرز رات کے اندھیرے میں ہزاروں کی تعداد میں بوریا ٹرالوں سے اتار کر رکشوں اور ڈالوں پر مختلف علاقوں میں اپنے من پسند افراد کو بلیک میں بھیجی جا رہی ہے اور دن کے اوقات کھلے عام 2800 روپے میں یوریا کھاد بلیک ہو رہی ہے جس پر شہریوں, کسانوں اور زمینداروں نے متعدد بار کھاد ڈیلرز کے خلاف اپنی شکایات محکمہ زراعت کو درج کرائی مگر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان عامر خان اپنی منتھلی کے عوض ان کھاد ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے چند کھاد ڈیلرز جو کہ پھڑی والے ہیں ان کو جومانے عائد کئے جبکہ مگر مچھوں کو کھاد بلیک کرنے کی کھلے عام چھٹی دے رکھی ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنے منظور نظر افراد جو کہ اس کو باقاعدہ طور پر منتھلی ہر ماہ آکٹھی کر کے محکمہ کو پہنچاتے ہیں اور وہ ڈیلرز چند ماہ میں محکمہ سے ساز باز ہو کر کھاد کو بلیک کرنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کے مالک بھی بن چکے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع نے اپنے منظور نظر کو ہدایت کی کہ مجھے منتھلی باقاعدہ طور پر ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ہر صورت ملنی چاہیے تاکہ میں نے اسے باقاعدہ طور پر آگے پہنچانا ہوتا ہے متعدد کھاد ڈیلرز کو محکمہ زراعت کے آفسر اور عملے نے اپنے دفتر بلا کر ان کی تواضع مختلف ڈشوں سے کی جس پر کسانوں اور زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہم صبح سویرے کھاد کے حصول کی خاطر ڈیلرز کی دوکانوں پر اپنی قطاروں میں کھڑے ہو جاتے ہیں جبکہ جب اپنی باری آنے کے انتظار ختم ہونے پر کھاد ڈیلرز اپنی دوکانوں کو تالے لگا کر گھروں کو چلے جاتے ہیں اور محکمہ زراعت اپنے من پسند افراد کو کھاد خود ہی بلیک میں فروخت کرنے لگ جاتے ہیں

کسانوں زمینداروں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل ,ڈی جی انٹی کرپشن, ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ میں تعینات کرپٹ راشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان عامر خان کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کیا جائے تاکہ جڑانوالہ کے زمیندار اور کسان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اس کی فرعونیت بلیک میلنگ سے محفوظ ہو سکیں اور کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکیں



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…