بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

لاہور،راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرین (سوموار ) کو چلے گی

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور،راولپنڈی،لاہور کے درمیان دو نئی ریل کار ٹرینیں چلانے کے فیصلے کے مطابق پہلی ٹرین آج ( پیر) کے روز اپنے سفر کا آغاز کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پہلی نان سٹاپ ریل کار 109اپ آج 5ستمبر کو لاہور سے رات 7بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکررات 11 بجکر 40 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے نان سٹاپ ریل کار110ڈائون رات 7 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر رات 11 بجکر 40 منٹ لاہور پہنچے گی۔ دوسری ریل کار117اپ کل6ستمبر2022 کو لاہور سے صبح 5 بجے روانہ ہوکر گوجرانوالہ، جہلم سٹاپ کرتی ہوئی صبح 9 بجکر 25منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح 6 ستمبر 2022 کو راولپنڈی سے ریل کار 118ڈائون صبح 5 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ یہ دونوں ریل کاریں دو اے سی بزنس کلاس، دو اے سی سٹینڈرڈ کلاس، پانچ اکانومی کلاس اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…