پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی ترقی کے لئے غیرملکی ماہرین کی زیر نگرانی تیار کیا گیا نیا بزنس پلان حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو پیش

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) قومی ائیر لائن کو منافع بخش، سفر کو آرام دہ اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات سے مزین کرنے کیلئے غیرملکی ماہرین کی زیر نگرانی نیا بزنس پلان ترتیب دیا گیا ہے۔مذکورہ بزنس پلان دنیا میں ہوابازی کے سب سے بڑے اور مستند ادارے آیاٹا نے ترتیب دیا جسے حتمی منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو پیش کردیا گیا ہے۔مذکورہ بزنس پلان بنانے کا مقصد

پی آئی اے کے خسارے کو ختم کرنے اور اسے ماضی کی طرح دوبارہ منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔ یہ پلان حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ کی ہدایات پر بنایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بزنس پلان کے بنیادی خدوخال کے مطابق پی آئی اے ایک مربوط پروگرام کے تحت 2024 تک منافع بخش ہوجائے گا۔پی آئی اے میں طیاروں کی تعداد بتدریج 29 سے بڑھ کر 49 کردی جائے گی، پی آئی اے کا بیڑہ 16 بڑے، 27 درمیانے اور 6 ٹربو پراپیلر جدید طیاروں پر مشتمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد 52 لاکھ سے بڑھ کر 90 لاکھ سالانہ ہوجائے گی جبکہ پی آئی اے کے اثاثے ًًؐؐ1.196ارب ڈالر سے بڑھ کر2026 میں 2.183ارب ڈالر ہوجائیں گے۔پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو بڑھائے گا جس میں فائدہ مند روٹس مثلاً برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور خلیج پر مزید پروازیں لگائی جائیں گی۔اس کے علاوہ پی آئی اے نئے روٹس شروع کرے گا جس میں باکو، ہانگ کانگ، استنبول، کویت، تہران، ارمچی اور سنگاپور شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مسافروں کے علاوہ کارگو اور چارٹر بزنس پر بھی خصوصی توجہ دے گا تاہم بزنس پلان کی عمل درآمد چند بنیادی عناصر سے بھی مشروط کیا گیا ہے۔پلان کے مطابق حکومت پاکستان کو پی آئی اے کی فنانشل ری اسٹرکچرنگ کو مکمل کرنا ہوگا، قومی ہوا بازی پالیسی2019 کو اپنی روح کے مطابق نافذ کرنا ہوگا جس کے تحت قومی اور ملکی ائیرلائنز کے مفادات کی نگرانی لازم ہے۔پی آئی اے کو کمرشل بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا اس میں بیرونی اثرو رسوخ اور مداخلت کا خاتمہ ضروری ہوگا۔قبل ازیں نومبر2019سال میں پی آئی اے نے 5 سالہ بزنس پلان کی تیاری کیلئے عالمی ادارے کی خدمات طلب کی تھیں جس کا مقصد قومی ائیر لائن کو ایک عالمی معیار کی سروس مہیا کرنے والا ادارہ بنانا تھا تاکہ پی آئی اے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…