جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سوناجلد ہی اپنی قدر کھو دے گا ،معروف مالیاتی ادارے کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) دولت کے عالمی پیمانے کے طور پر سونا جلد ہی اپنی قدیم حیثیت کھو سکتا ہے۔ یہ دعویٰ معروف مالیاتی ادارے اور انوسٹمنٹ بینکنگ کمپنی ’’گولڈ مین سیچز‘‘ کے مبصرین نے کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق مبصرین نے کہا ہے کہ

جدید دور میں سونے کی جگہ بٹ کوائن لے سکتا ہے۔ صارفین کو بھیجے گئے اپنے ایک ریسرچ نوٹ میں گولڈ مین سیچز کے مبصرین کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کرپٹو کرنسیاں اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اپنی قدر میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ سرمایہ کار بھی تیزی کے ساتھ ایسے اثاثہ جات میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 2022ء کیلئے کی گئیں پیش گوئیوں کی فہرست میں گولڈ مین سیچز کے اینالسٹ زیک پینڈل کا کہنا تھا کہ غالب امکان ہے کہ بٹ کوائن رواں سال عالمی سطح پر دولت کے حصے کے طور پر سونے سے زیادہ اہم مقام حاصل کر لے گا۔ اس وقت کرپٹو کرنسیوں کا مارکیٹ شیئر 700؍ ارب ڈالرز ہے جبکہ عالمی سطح پر سونے کا شیئر 2.6؍ کھرب ڈالرز ہے۔ ریسرچ نوٹ میں لکھا ہے کہ اگر ایک بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہوگئی تو یہ عالمی مارکیٹ کا پچاس فیصد شیئر بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…