پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے قومی پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی گئی ۔پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی

آخری تاریخ 31 مارچ 2022 مقرر کی گئی ہے۔ پرائز بانڈز کو سیونگ سرٹیفکیٹس اور پریمیم پرائز بانڈز سے تبدیل کیا جا سکتا ہے یا فیس ویلیو پر کیش بھی کیا جا سکتا ہے۔ بانڈز کو ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر اور 6 مجاز کمرشل بینکوں یعنی نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈ کی شاخوں میں پریمیم پرائز بانڈز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں کی جانب سے پریمیم بانڈز کے بدلے پرائز بانڈز کے تبادلے کے لیے مزید وقت مانگا تھا کیوں کہ ان کے مطابق کرونا کے پیش نظر سفری پابندیوں کی وجہ سے ان کے لیے پاکستان کا سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔ پرائز بانڈز کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کے پیش نظر کیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…