سرگودھا(این این آئی)سرگودھا سمیت ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے سوئی گیس کی بندش کا دورانیہ 23 گھنٹے تک پہنچ گیا جس کے باعث طلبائ و طالبات اور ملازمین صبع سویرے بغیر ناشتہ گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو گے جبکہ گھریلو خواتین نے اس کو عوام کو مار دینے کی
پالیسی قرار دیتے ہوئے بھر پور احتجاج کی دھمکی دے دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردوانواح میں ایک عرصہ سے سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے بعد اب گھریلو صارفین کے لئے سوئی گیس کی بندش کا دورانیہ 23 گھنٹے تک پہنچ گیا جس باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں طلبائ و طالبات اور ملازمین صبع سویرے بغیر ناشتہ گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو گے ہیں۔اس حوالہ سے گھریلو خواتین نے سوئی گیس بندش کو عوام کو مار دینے کی پالیسی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کی بندش اور قلت کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے ورنہ بچوں سمیت سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہونگے۔