لاہور(این این آئی)200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج( بدھ)کو ہو گی۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔یہ سال 2021 کی آخری قرعہ اندازی ہو گی۔