پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل دوسرے ماہ کمی،نومبر میں11فیصد کمی ہوئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کئی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، مسلسل دوسرے ماہ گاڑیوں کی فروخت کم ہوگئی،موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی اکتوبر کے مقابلے میں 7 فیصد کمی آئی ، ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ جبکہ ٹریکٹرز کی فروخت 14 فیصد گرگئی ۔گزشتہ ماہ نومبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

، سب سے زیادہ فروخت میں کمی 1000 سی سی سے کم کی کاروں میں ہوئی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے اور تیل مہنگا ہونے سے متوسط طبقے کی قیمت خرید میں کمی آرہی ہے۔پاکستان آٹو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق پچھلے ماہ نومبر میں مجموعی طور پر 18 ہزار 714 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ اس کے مقابلے میں اکتوبر میں 21 ہزار 2 کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کی کار فنانسنگ کی سخت شرائط کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق پسنجر کاروں میں 1000 سی سی کی کیٹیگری میں بہتر صورتحال دیکھنے میں آئی اور 1000 سی سی کی 3 ہزار 640 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو اکتوبر کے 2 ہزار 631 کے مقابلے میں 38 فیصد زائد ہے اس کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی۔اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 1300 سی سی کی ایک ماہ میں 8 ہزار 102 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو اکتوبر میں 8 ہزار 619 یونٹ تھی، جبکہ 1000 سی سی کی گاڑیوں میں 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور نومبر میں 1000 سی سی سے نیچے کی کیٹیگری میں 14 ہزار 552 کار فروخت ہوئے جبکہ اکتوبر میں 16 ہزار 342 کاریں فروخت ہوئیں۔کمپنیوں میں انڈس کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں 8 فیصد، پاک سوزوکی میں 17 فیصد کمی ہوئی جبکہ ہونڈا کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کیا موٹرز، ایم جی موٹرز اور چنگان جیسی نئی کمپنیوں کا مقابلے میں آنا بھی بتائی جارہی ہے۔کچھ معروف گاڑیوں میں ہونڈا سوک، سٹی، ٹویوٹا کرولا، ٹویوٹا یارس، سوزوکی ویگن آر، ٹویوٹا فارچونر، ہنڈائی ٹسکان کی فروخت میں کمی ہوئی، سوزوکی کلٹس اور سوزوکی بولان کی فروخت میں اضافہ ہوا۔موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی گزشتہ ماہ نومبر میں اس سے پچھلے ماہ اکتوبر کے مقابلے میں 7 فیصد کمی آئی ہے، ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹریکٹرز کی فروخت 14 فیصد گرگئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2020 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ نومبر میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر کے دوران ایک لاکھ 8 ہزار 605 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 65 ہزار 998 گاڑیوں کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…