مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں یوریا کھاد کابحران شدت اختیار کر گیاہے،بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی،علاقے کے زمینداروں کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ فیصل آباد اور گردونواح میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا،جبکہ گوداموں میں چھپائی گئی
یوریا کسانوں میں مہنگے داموں فروخت کی جانے لگی ہے،گندم کو پہلے پانی کے دوران یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہوتی ہے،پہلے اور دوسرے پانی لگانے پر کھاد نہ ڈالی گئی تو گندم کیفی ایکڑ پیداوار میں10/15 من فی ایکڑ کمی ہونے کا خدشہ ہے اس سے قبل انتظامیہ نے کھاد ڈیلرز سے زبردستی کھاد قبضہ میں لے کر سرکاری ریٹ پر فروخت کر دی تھی جبکہ شہر میںصرف 2 رجسٹرڈ ڈیلرزہیں جنہوں نے خسارہ ہونے کے باعث یوریا کی مزید بکنگ نہ کرائی جس پر کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا،محکمہ زراعت کے حکام نے رواں ہفتے 1ہزار بوری یوریاکھاد پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے،اگر کھاد وقت پر نہ پہنچی تو کسانوں کو مالی خسارہ پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے