پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایران کی قومی کرنسی ریال کی قدرمیں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کمی

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کی قومی کرنسی ریال کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے اور اس نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی بحالی کی نئی کوششوں کے بعد ریکارڈ نچلی سطح تک ٹھوکرکھائی ہے۔کرنسی تبادلے کا کاروبار کرنیوالی

دو دکانوں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر تین لاکھ ایرانی ریال سے تجاوزکرگیا ہے۔ یہ سطح آخری مرتبہ اکتوبر2020 میں دیکھی گئی تھی جب ریال ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ سطح پرگرگیا تھا۔تہران کے وسط میں کرنسی کے لین دین کا کاروبار کرنے والے چارتاجروں نے مارکیٹ میں اتارچڑھا ئوکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈالرفروخت نہیں کررہے ہیں۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کو بچانے کی کوشش کے ضمن میں گذشتہ ہفتے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے تھے لیکن یہ مذاکرات جمعہ کو ختم ہوگئے ہیں اوران میں کسی ٹھوس پیش رفت کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔مذاکرات کا اگلا دورآیندہ ہفتے شروع ہونے والا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…