لاہور(این این آئی) فوڈاتھارٹی نے دیسی گھی یونٹس اور سیل پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 2800کلوملاوٹی دیسی گھی،کھلے رنگ اور مصنوعی ذائقے برآمدکر کے بناسپتی گھی میں کھلے رنگوں اور کیمیکلز کی ملاوٹ سے تیار دیسی گھی تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق ملاوٹی دیسی گھی ممنوعہ پلاسٹک پیکنگ میں فروخت کے لیے
رکھا گیا تھا۔دیسی گھی یونٹس پر غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول پایاگیا۔ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ سے جعلی اشیا خورونوش تیار کرنا سنگین جرم ہے۔منافع خور ممنوعہ اجزا کے استعمال سے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں مضر صحت اشیا تیار کرتے ہیں۔عوام گردونواح میں جعلی فیکٹریوں اور یونٹس سے متعلق فوڈاتھارٹی کو آگاہ کریں۔