لاہور( این این آئی)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کپاس کے پیداواری اعداد وشمار جاری کر دئیے گئے ۔گزشتہ سیزن کے مقابلے رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار میں 54.22فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں برس یکم دسمبر تک 71لاکھ 68 ہزار ایک سو اٹھارہ گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 46 لاکھ 48ہزار 118 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں
آئی تھی۔فیکٹریوں میں 25 لاکھ بیس ہزار 26 گانٹھ زائد کپاس آئی۔ صوبہ پنجاب میں 36 لاکھ 79 ہزار سولہ کپاس فیکٹریوں میں آئیجبکہ گزشتہ سال 26 لاکھ 34 ہزار 487 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی اس لحاظ سے رواں کاٹن سیزن میں دس لاکھ چوالیس ہزار 529 گانٹھ زائد کپاس فیکٹریوں میں آئی۔ صوبہ پنجاب پیداوار میں اضافے کی شرح 39.65 فیصد رہی۔صوبہ سندھ میں رواں سیزن میں 34 لاکھ نواسی ہزار ایک سو دو گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی جبکہ گزشتہ سیزن میں سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 20 لاکھ 13 ہزار605 گانٹھ کپاس آئی تھی اورصوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 73.28 فیصد رہی ۔کپاس کی پیداوار میں گزشتہ تین سال کے مقابلے میں زائد کپاس کی پیداوار سے کاشتکاروں جنزز اور ٹیکسٹائل انڈسری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔