اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

کینوکے برآمدکنندگان کو سمندری کرایوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا

datetime 1  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)موسم سرما کے پھل کینو کا برآمدی سیزن شروع ہو گیا تاہم گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سیزن میں برآمد کنندگان میں روایتی گرمجوشی نظر نہیں آرہی۔اطلاعات کے مطابق سرگودھا میں اکادُکا فیکٹریاں برآمدات کی تیاری کررہی ہیں۔ کینو کے برآمدکنندگان کو سمندری کرایوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ

گزشتہ سال کینو کی ایکسپورٹ ساڑھے 3 لاکھ ٹن کے ہدف کے مقابلے میں ساڑھے 4لاکھ ٹن ہوگئی تھی لیکن رواں سال کینو کی ایکسپورٹ گزشتہ سال سے 35فیصد کمی سے 3لاکھ ٹن تک رہنے کا امکان ہے۔سمندری کرایوں کے بحران کی وجہ سے روس، کینیڈا، یوکرین، انڈونیشیا اور فلپائن کی منڈیوں میں پاکستانی کینو کی برآمدات زیادہ متاثر ہوںگی۔ان ملکوں میں پاکستان سے 50فیصد کینو برآمد کیا جاتا ہے۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق سمندری کرائے جو گزشتہ سیزن 2500سے 3000ڈالر تھا اب بڑھ کر 7000ڈالر فی کنٹینرز تک پہنچ چکا ہے۔اس ہی طرح فلپائن،انڈونیشیا کا کرایہ 2000 ڈالر سے بڑھ کر 4000 سے 5000 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ سمندری کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ کے ساتھ شپنگ کمپنیوں کا شیڈول بھی مقرر نہیں ۔ جلد تلف ہونے والے پھلوں کی کھیپ بروقت اپنی منزل تک پہنچنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے،ایسے حالات میں برآمدات کی لاگت کے ساتھ خدشات بھی بڑھ گئے ہیں جس سے پاکستان کی کینو کی برآمدمتاثر ہوگی۔حکومت زمینی راستے سے ایکسپورٹ میں سبسڈی دے تو کینو کی برآمدات متاثر ہونے سے بچائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے کینو کی ایک اچھی مارکیٹ ہے تاہم ایرانی حکام کی جانب سے امپورٹ پرمٹ جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے یہ اہم مارکیٹ 10سال سے بند پڑی ہے۔ گزشتہ سال ایران نے محدود عرصہ کیلیے امپورٹ پرمٹ جاری کیے تھے جو اس سال تاحال جاری نہ ہوسکے۔ ایران کے ساتھ بات چیت کرکے ایران کی مارکیٹ کھلوائی جائے تو 80ہزار ٹن کینو ایران ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ کینو کے پرانے باغات موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہیں اوررواں سیزن کینوکی پیداوار بھی 30فیصد کم رہنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں 24لاکھ ٹن کینو پیدا ہوتا ہے جبکہ رواں سال پیداوار 17لاکھ ٹن تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…