لاہور( این این آئی)حکومت سے معاملات طے پانے کے بعد شوگر ملیں کرشنگ سیزن کا آغاز کریں گی ۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب میںشوگر ملیں آج 15نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز کرد یں گی ۔خیبر پختوانخواہ کی شوگر ملیں 15سے 20نومبر کے درمیان آغاز کریں گی جبکہ وسطی پنجاب میں 20 نومبر کرشنگ سیزن
کا آغاز کیا جائے گا۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق قانون اور طے شدہ طریق کار کے مطابق شوگر ملیں 30نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز کرتی ہیں لیکن عوام کے بہترین مفاد میں 15روز قبل اس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق ملک میں چینی کی سالانہ طلب 60لاکھ ٹن ہے اوراندازہ ہے کہ اس سال 65لاکھ ٹن چینی کی پیدا وار ہو گی۔