اسلام آباد (این این آئی)ڈسکوز کے نقصانات میں اضافہ وصولیوں میں کمی،بجلی کمپنیوں کے نقصانات کے نئے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات 38.55 فیصد تک پہنچ گئے ، دستاویز کے مطابق مالی سال 2020-21 میں
حیسکو کے ترسیل و تقسیم نقصانات 38.55 فیصد رہے ،پیسکو کے نقصانات 38.18 فیصدسیپکو کے نقصانات 35.27 فیصد رہے ،کیسکو کے نقصانات 27.9 فیصد رہے۔ دستاویز کے مطابق ٹیسکو 9.58 فیصد،گیپکو 9.23 فیصد اور آئیسکو کے لاسز 8.54 فیصد رہے ،مالی سال 2020-21 میں کیسکو کی ریکوری کی شرح 39.80 فیصد رہی ۔ دستاویز کے مطابق سیپکو کی ریکوری کی شرح 64.68فیصد حیسکو 75.63 فیصد رہی ،مالی سال 2020-21 میں آئیسکو، گیپکو میپکو اور پیسکو کی ریکوری کی شرح 100 فیصد سے زائد رہی ۔ نیپرا کے مطابق ریکوریز کی شرح کم رہنے سے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہورہاہے ۔