پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ریلوے اپنے ہی ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کا 16 ارب روپے کا نادہندہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے اپنے ہی ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کا 16 ارب روپے کا نادہندہ بن گیا۔پاکستان ریلوے کے مالی وانتظامی حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں، ایک طرف ریلوے انتظامیہ اپنی مال گاڑیاں اور مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کر چکی ہے تو دوسری جانب ادارہ اپنے ہی ملازمین کا 16 ارب کا نادہندہ بن گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ریلوے کے شعبہ فنانس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2019 سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تاحال ان کی گریجویٹی کی ساڑھے 5 ارب روپے کی رقم نہیں ملی جبکہ دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے پسماندگان 2014 سے 4 ارب کے واجبات کے منتظر ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان ریلوے کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی ساڑھے 3 ارب روپے کی پنشن بھی واجب الادا ہے جبکہ حاضر سروس ملازمین بھی 3 ارب روپے کی تنخواہ کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو تین ماہ سے پنشن میں ادائیگی کی اضافی رقم بھی نہیں ملی جبکہ شعبہ فنانس کے ملازمین کے احتجاج سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بھی رک گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے ساڑھے چھ 6 ارب روپے کا انتظام ہو گیا ہے، جلد ادائیگیاں ہو جائیں گی جبکہ گریجویٹی اور پنشن کے ساڑھے 9 ارب کے واجبات حکومت سے فنڈز ملتے ہی ادا کر دیں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…