پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایف بی آر کی ویب سائٹ پر سائبر حملے سے پورے نظام کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے‘پاکستان ٹیکس بار

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے بھی آئرس سسٹم کے نقائص اور بعض قانونی پیچیدگیوں کی وجہ مالی سال 2021ء کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے مقررہ 30ستمبر کی تاریخ میں 90روز کی توسیع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ ملک کے بہترین مفاد کا حامل ہوگا۔ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب حسین ناگرہ اور جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد کی

جانب سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ڈاکٹر اشفاق احمد کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان اور کنسلٹنس کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاہم دوسری جانب آئرس سسٹم پرشدید دبائو اور دیگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور کنسلٹنس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس حوالے سے ملک بھر کی ٹیکس بارز کی جانب سے آئرس سسٹم سے متعلق مشکلات اوراپنے تحفظات پر مبنی خطوط ارسال کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہیکرز کی جانب سے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر سائبر حملے سے پورے نظام کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے ایف بی آر کی ویب سائٹ بشمول کسٹم آپریشنز سسٹم پوری استعداد کے مطابق کام نہیں کررہے ۔ ایف بی آر کی جانب سے سسٹم کی بحالی کے لئے بہترین اور بھرپور کاوشیں کی گئی ہیں تاہم سسٹم ابھی تک اپنی پوری استعداد کے مطابق نہیں چل سکا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ٹیکس دہندگان اور کنسلٹنس کو سسٹم کے حوالے سے درپیش مشکلات پر تحفظات کو زیر غور لائیںاور سنجیدگی دکھاتے ہوئے مالی سال 2021ء کا گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ30ستمبر میں 90روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے 31دسمبر2021تک بڑھایا جائے اور یہ فیصلہ یقینی طو پر ملک کے بہترین مفاد میں ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…