پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کپاس کا بہتر بیج تیارکرنے پر پاکستانی سائنسدانوں کیلئے عالمی ایوارڈ

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (ا?ئی اے ای اے) نے ایٹمی توانائی کے کامیاب پرامن استعمال پر پاکستانی سائنسدانوں کو خصوصی ایوارڈز سینوازا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ا?ئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گراسی نے پاکستان کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایٹمی توانائی کے

ذریعے جس برق رفتاری سے کام کیا ہے وہ متاثر کن ہے۔ا?سٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ ا?ف ایگریکلچر اینڈ بیالوجی (نِیاب) کو تین اعلٰی ایوارڈز سے نوازا تھا جن میں ایٹمی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے کپاس کے بہتر اور طاقتور بیج کی تیاری پر نِیاب کو بطور ادارہ بہترین کارکردگی کا ایوارڈ، کپاس کے بیج پر کام کرنے والے پانچ سائنسدانوں ڈاکٹر منظور حسین، ڈاکٹر کاشف ریاض، ڈاکٹر سجاد حیدر، ڈاکٹر حافظ ممتاز حسن اور ڈاکٹر اللہ دتہ کو کامیاب سائنسدانوں کا گروپ ایوارڈ اور ڈاکٹر کاشف ریاض کیلئے کم عمر سائنسدان کا ایوارڈ شامل ہیں.نِیاب کے سائنسدانوں کے ا?ئی اے ای اے ایوارڈ یافتہ گروپ کے ایک رکن ڈاکٹر حافظ ممتاز حسن کا کہنا ہے کہ انہوں 19 مختلف اقسام کے بیج تیار کیے ہیں جن کے استعمال سے اس سال اور ا?نے والے سالوں میں کپاس کی زیادہ پیداوار متوقع ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پاکستان میں کپاس کی 15 لاکھ گانٹھوں کی زیادہ پیداوار متوقع ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…