کراچی(این این آئی)پاکستان دنیا کے مختلف ممالک کودس قسم کا فروٹ برآمد کررہا ہے ،کینو پہلے ،آم دوسرے اور کھجور تیسرے نمبر پر ہے جن کی سب سے زیادہ برآمدات کی جارہی ہے تاہم 2020 میں کھجور ،آم اور کیلے کی برآمدات میں کمی سامنے آئی ہے
۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ7 سال میںکینوکی برآمد سب سے زیادہ رہی ۔2014 میں1 لاکھ92 ہزار577 ڈالر کے کینو برآمد کیے گئے جو2020 میں 2 لاکھ5 ہزار 442 ڈالر تک پہنچ گئے ،اسی طرح2014 میں آم کی برآمد48 ہزار719 ڈالر رہی جبکہ 2020 میں1لاکھ1 ہزار 455 ڈالر تک پہنچ گئی۔ 2014 میں کھجور کی برآمد 79 ہزار976 ڈالر جبکہ 2020 میں کم ہوکر 60 ہزار ڈالر پر آگئی ۔بلوچستان کی کھجور پاکستان میں پراسیس پلانٹ نہ ہونے کی وجہ ایران برآمدکی جاتی ہے اور پھر پراسیس ہونے کے بعد ایران سے درآمد کر کے پاکستان میں فروخت کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ڈرائی فروٹ میں خوبانی،آڑو، ناشپاتی جبکہ ا سٹابری ،گری دار میوے ،خربوزے ،پستے ،خوبانی اورآڑو برآمد کیے جاتے ہیں ۔