ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

کلیئرنگ ایجنٹ کا کردار ختم، درآمد کنندگان کی سہولت کے لیے نیا نظام نافذ

datetime 6  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)حکومت نے کوریا اور جاپان کی طرز پر درآمد کنندگان کو مالی فائدہ پہنچانے اور سہولت دینے والا نیا نظام متعارف کرادیا جس سے ڈرائی پورٹ پر کلیئرنگ ایجنٹ کا کردار ختم ہوگیا۔درآمد کنندگان کے سامان کی آسان کلیرینس کیلیے محکمہ کسٹم ڈائریکٹر ریفامز حکام نے آٹومیٹک کمپیوٹرائزڈ سسٹم ملک بھر میں نافذ کر دیا

ہے، جس کے لیے وی بوک ریفرنس نمبر215/2169 بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس ریفرینس کے تحت پرنسپل آپریزر اور آپریزر کے ماڈل جی ڈی ،انٹری گڈز ڈیکلریشن کو چیک کرنے کے اختیارات ختم کردئیے گے ہیں۔اب درآمد کنندگان ماڈل جی ڈی گھر بیٹھے ہی کمپیوٹرسسٹم میں فیڈ کرسکیں گے، اورکنٹینرز میں سامان کی کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کیلیے ماڈل جی ڈی گڈز ڈیکلریشن میں فیڈ سامان کے حوالے سے کمپیوٹر آٹومیٹک سسٹم کے تحت کسٹم ڈیوٹی لگا دے گا جس کے بعد امپورٹر کسٹم ڈیوٹی اور شپنگ کمپنی کا کرایہ ادا کرنے کے بعد ڈرائی پورٹ سے چند گھنٹوں کے بعد اپنا کنٹینرز لے جا سکے گا۔یہ بات زیر غور رہے کہ درآمد کنندہ کی جانب سیگڈز ڈیکلریشن میں کنٹینرز میں ظاہر کیے گئیسامان کی جگہ کوئی اور سامان نکل آیا تو کسٹم حکام آئندہ سے اس امپورٹر کو بلیک لسٹ میں شامل کردیں اور پھر وہ گرین سگنلز سسٹم میں شامل نہیں ہوسکے گا۔اس حوالے سے ملک بھر کے تمام چیف کلکٹرزکسٹم، ڈائریکٹرز جنرل کسٹم، کلیکٹرزکسٹم اور ڈائریکٹرز کسٹم کو نوٹیفکیشن بھجوادیا گیا ہے۔ اس نئے نظام سے ڈرائی پورٹس سے کنٹینرز کو کلیئر کروانے میں کسٹم کلیرنگ ایجنٹس کردار ختم ہوجائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام درآمد کنندہ کی جانب سے ماڈل جی ڈی گڈز ڈیکلریشن میں ظاہر کی گئی چیزوں میں سے کسی بھی ایک

کنٹینرکو صرف یہ دیکھنے کیلیے چیک کرسکتے ہیں کہ آیا درآمد کنندہ نے جوچیز گڈز ڈیکلریشن میں لکھی ہے وہ ہے یا نہیں۔اگر کنٹینر میں ظاہر کی گی چیزوں کے برعکس اشیا نکلیں تو نہ صرف اس امپوٹرز سے متعلقہ سامان کی کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائیگی بلکہ آئندہ کیلیے اس امپوٹرکو گرین سگنلزسسٹم سے نکال کر بلیک لسٹ سسٹم میں ڈال دیا جائیگا اور اس درآمد کنندہ کے ہر منگوائے گئے سامان کو چیک کرنے کے بعد ہی ڈرائی پورٹ سے باہر بھیجا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…