اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں گاڑیاں انتہائی سستی ہونیوالی ہیں گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )ملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں

سمری تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ذرائع کیمطابق جون 2019 میں ڈالر 152 روپے تھا اور اس وقت ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ڈالر کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی اور اب ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آگیا ہے تو گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی۔اس عرصہ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا۔وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی لانے کے لیے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک بھر میں جو گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں ان کے اکثر سپیئرپارٹس درآمد ہوتے ہیں۔ڈیوٹی میں کمی اور ڈالر میں کمی سے نئی گاڑیاں کی کاسٹ آف پروڈکشن میں کمی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر سمری کو منظور کرلیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔دوسری جانب یڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے لگڑری گاڑیاں رکھنے والے ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 1300سی سی سے زائد گاڑیاں رکھنے والے 300ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری کرکے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام ڈاکٹروں کی گاڑیوں کی تفصیلات محکمہ ایکسائز سے حاصل کی جا چکی ہیں۔پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں سے گاڑیاں خریدنے کیلئے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،انکی اپنی آمدن کیا ہے ، وہ کیا تنخواہ لے رہے ہیں اور انکے گھر کے اخراجات کیا ہیں اور انہوں نے گاڑیاں کیسے خریدی ہیں، تنخواہوں کے علاوہ انکی ذرائع آمدن کیا ہے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…