اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

این سی او سی کا اتوار سے ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان ، تاجروں کو بھی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 15  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) این سی اوسی نے عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام بین الالصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا جس کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی،ریلوے میں 70 فیصد

سواریوں کے ساتھ آپریشنز کو جاری رکھا جاسکے گا، تمام کاروباری مراکز 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے خصوصی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیو لنک شریکج ہوئے ۔اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔این سی او سی کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز خصوصا شہریوں کے تعاون کو سراہا گیا۔اجلاس میں تمام بین الالصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے کھولنے کا فیصلہ۔ این سی اوسی کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔ این سی اوسی کے مطابق ریلوے میں 70 فیصد سواریوں کے ساتھ آپریشنز کو جاری رکھا جاسکے گا، تمام کاروباری مراکز 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔این سی او سی کے مطابق 17 مئی سے تمام دفاتر میں50 فیصد سٹاف کے ساتھ روٹین ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کیا جاسکے گا، این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ جائزہ اجلاس 19 مئی کو منعقد ہوگا۔این سی او سی نے ایس او پیز عمل درآمد کی مسلسل نگرانی پر زور دیا ۔این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں عوام سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی جبکہ این سی او سی کی شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے لیے جانے سے پہلے 1166 پر پہلے رجسٹریشن کروانے کی بھی اپیل کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…