اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے انرجی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر 88 فیصد کا مکمل ہوگیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس منصوبے سے
720میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،منصوبے پر 1ارب،72کروڑڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی،اس منصوبے پر کام اپریل2022ء میں مکمل ہوجائے گا،منصوبے سے 5ہزاد افراد کو روزگار حاصل ہوگا،یہ منصوبہ دریائے جہلم پر بن رہا ہے۔