اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /نیوز ایجنسیاں) عید الفطر کی آمد ، ملک کے بیشتر شہروں میں مرغی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ۔تمام ریکارڈ ز توڑ دیے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت 400روپے کلو سے بڑھ گیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 407روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا۔ زندہ مرغی تھوک میں 273اور پرچون میں 281روپے
کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ دکانداروں نے شکوہ کیا ہے کہ فارم سے مرغی مہنگی مل رہی، مرغی کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جبکہ فیصل آباد میں برائلر مرغی کی اونچی اڑان جاری،مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافیکا سلسلہ تواتر سے جاری ہے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر شہری تشویش میں مبتلا ہیں ۔اب ایک بار پھر سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت420 سے بڑھ کر425 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ280، پرچون ریٹ286 روپے کلو ہو گیا،فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔ گزشتہ روز بھی مرغی کا گوشت سات روپے فی کلو اضافے کے بعد 420روپے سے بڑھ کر 425 روپے فی کلو ہو گیا تھا اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ کئی رو ز سے جاری ہے۔اب ایک بار پھر 10 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 420روپے فی کلو ہو گئی ہے۔عید قریب آتے ہی شہر بھر میں قصابوں نے بھی مٹن اور بیف کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں جا ئیں تو کدھر جا ئیں۔ضلعی انتظامیہ کی توجہ بس چینی پر ہی ہے اور وہ بھی میسر نہیں۔