اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ڈیسک)ٹرانسپورٹروں نے پردیسیوں کو لوٹنے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، مسافروںکو بلیک میں ٹکٹیں فروخت کی جاتی رہیں جبکہ انتظامیہ چند گاڑیوں کو جرمانہ کر کے افسروں کو سب اچھا کی رپورٹ دیتی رہی ۔ ریلوے سٹیشن میں پر بھی مسافروں کا شدید رش رہا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی انٹر سٹی ٹرانسپورٹروں نے بردیسیوںکو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ لاک ڈائون کے باعث ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں گزشتہ 150فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ ٹرانسپورٹ کمپنیوںکے کارندوں کی جانب سے سرعام ٹکٹیں بلیک میں فروخت کی جاتی رہیںجو مسافر بلیک میں ٹکٹ خریدتا تھا اسے ٹکٹ جاری کر دی جاتی تھی جبکہ باقی مسافروں کو بکنگ مکمل نہ ہونےکا کہہ کا ٹال دیا جاتا رہا جبکہ متعدد جگہوں پر ٹرانسپورٹروں اور مسافرین کے بیچ تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بسوں میں 50فیصد مسافروں کو بٹھانے کے بجائے سیٹوں سے بھی زائد مسافروں کو بٹھا کر سفرکرایا جاتا رہا ہے جبکہ لاہور ریلوے سٹیشن پر بھی پردیسیوںکا رش رہا اور مسافر دن بھر ٹکٹ کے حصول کیلئےخوار ہوتے رہے ہیں ۔