منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کو ایک کروڑ ورکرز کی ضرورت ہے، پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب میں بڑی تعداد میں نوکریوں کا چانس

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (این این آئی)سعودی عرب کو ایک کروڑ ورکرز کی ضرورت ہے، پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب میں بڑی تعداد میں نوکریوں کا چانس ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ولی عہد کی ملاقات کا ماحول انتہائی دوستانہ تھا،سعودی ولی عہد نے ہمیں سعودی عرب کے وژن کے خدوخال سے تفصیلاً آگاہ

کیا،وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اگلے دس سال کے دوران، دس ملین افرادی قوت درکار ہو گی، پاکستانی ورک فورس کی گذشتہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مطلوبہ ورک فورس کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیا جائیگا، روزگار کے مواقعوں،کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے ایک بہت بڑی خبر ہے، سعودی عرب سے پانچ معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں،معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کو سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے500 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرے گا، ولی عہدنے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، عید کے بعد سعودی عرب کا وفد پاکستان آئیگا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جدہ میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے خصوصی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اس وقت جدہ میں ہوں وزیر اعظم عمران خان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں ان کی کابینہ کے اہم اراکین بھی موجود تھے،میری سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ بھی نشست ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ان ملاقاتوں کا ماحول انتہائی دوستانہ تھا اور جو گرمجوشی دکھائی دے رہی تھی اس سے مستقبل کی راہوں کا تعین واضح دکھائی دیتا ہے،اس دورہ سعودی عرب کے دوران، ولی عہد، خود وزیر اعظم عمران خان کا

خیر مقدم کرنے، تشریف لائے،وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد ہماری ایک سمال گروپ ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف اور میں خود موجود تھا،اس ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں ان کی حالیہ آؤٹ ریچ کے حوالے سے

اعتماد میں لیا، وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں،معاہدے کی رو سے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ایک اعلیٰ سطحی کوآرڈینیشن کونسل کا قیام معرض وجود میں آئے گا جس کے تحت ہمارے درمیان مستقبل میں ادارہ جاتی سطح پر ایک سٹرکچرڈ انگیجمنٹ

پلان ترتیب دیا گیا ہے ہم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، بالخصوص توانائی، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقعوں میں آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،سعودی ولی عہد نے ہمیں سعودی عرب کے وژن کے خدوخال سے تفصیلاً آگاہ کیا ان کے مطابق اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انہیں اگلے دس سال کے

دوران، دس ملین افرادی قوت درکار ہو گی انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی ورک فورس کی گذشتہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس مطلوبہ ورک فورس کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیا جائے گا روزگار کے مواقعوں کے حوالے سے یہ پاکستانیوں کیلئے ایک بہت بڑی خبر ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان

کا وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرنا ایک پیغام ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ایک کروڑ افرادی قوت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ پانچ اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے،ایک معاہدہ وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کے حوالے سے ہوا،دو معاہدے باالترتیب قیدیوں کے

تبادلے اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے طے پائے جن پر وزیر خارجہ شیخ رشید صاحب نے دستخط کئے،دو معاہدوں پر میں نے دستخط کئے ان میں سے ایک معاہدہ انسداد منشیات کے حوالے سے تھاجبکہ دوسرے معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کو سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے500 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرے گا،اس رقم کو

پاکستان میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، آبی وسائل کی ترقی اور ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ کیا جائے گا،ہم نے او آئی سی اور اس کی آئندہ سمت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا،وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے باور کرایا کہ ان کے دورے کے نتیجے میں جو

گْڈ-وِل پیدا ہوئی اس کے نقوش آج پاکستانیوں کے دلوں میں تازہ ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کی،میں نے بھی اپنے سعودی ہم منصب کو جلد پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کیا ہے،انشاء اللہ عید کے بعد ولی عہد

شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے خدوخال طے کرنے کیلئے سعودی افسران کا وفد پاکستان تشریف لائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پر یہ دورہ سعودی عرب انتہائی سود مند رہا ہے،ماہ رمضان کی برکتیں اس میں شامل تھیں اور یہ دورہ پاکستانیوں کے لیے بہت سی خوش خبریوں کی نوید ہو گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…