منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ، سالانہ شرح 17.05 فیصد ہو گئی

datetime 7  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں پھر سے0.50 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.05 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آٹا، ٹماٹر، چینی، دال مونگ، تازہ دودھ، گائے کا گوشت، بکرے کا گوشت، ویجی ٹیبل گھی،خشک دودھ، گڑ،

سرسوں کا تیل اور دیگر 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انڈے، آلو، پیاز، لہسن، ایل پی جی اور دال چنا سمیت 7 اشیا سستی ہوئیں جب کہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 19.81 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 17.15 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کے لیے 16.23 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 16.40 فیصد رہی۔واضح رہے کہ ماہ رمضان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور بچت بازاروں کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…