پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

برائلر مافیا  نے مرغی گوشت کی قیمت  میں  ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)برائلر مافیا کی موجیں‘لاہور میں   برائیلر مرغی گوشت کی قیمت میں  ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے بازاروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت  397 روپے فی کلو ہو  گئی ہے ۔

اس طرح برائیلر مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو کر رہ گیا ہے، گزشتہ روز بھی  برائیلز مرغی کے گوشت  کی قیمت میں دس روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 377 سے بڑھ کر 387روپے فی کلو ہو گئی تھی اب آج دس روپے مزید اضافے کے بعد گوشت کی قیمت فی کلو 397روپے ہو  گئی، عید قریب ہے اور سستا پروٹین مزید مہنگا ہوتا چلا جا رہا ہے ۔بڑھتی  قیمت کے پیش نظر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر  ہو چکی ہیں،اگر یہی صورتحال رہی تو نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی ۔حکومت جلد از   جلدقیمتیں کنٹرول کر کے ان محرکات کا پتہ چلائے جس کی وجہ سے  برائلر گوشت کی قیمت بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے کیونکہ مٹن اور بیف تو پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہرر ہے اب برائلر گوشت کھانا بھی غریب کے لئے  خواب سے بنتا جا رہا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…