جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کیلئے خوشخبری !صوبائی حکومت کا جمعہ اورہفتہ صبح 6سے شام 6 تک تمام کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )کرونا وبا کے باوجود خطرہ مول لے کر رش میں شاپنگ کرنے والے کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے جمعے کو بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں جمعہ اورہفتہ صبح 6سے شام 6 تک تمام کاروبار کھلا رہے گا، دونوں دن تاجر ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کرسکتے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اتوار سے کاروبار بند ہوگا، جس کا ہدایت نامہ جاری کیا جائےگا،امید ہے عوام اورتاجر ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔دوسری جاب صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے 8 تا 16 مئی کاروبار بند کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کردیا ہے۔ایک بیان میں اجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کی طرح ہماری حکومت بھی 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دے۔قبل ازیں صدرآل پاکستان انجمن تاجران نے مزید کہا کہ ہم 8 تا 16مئی کاروبار بند کرنے کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں۔ قبل ازیں مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے این سی او سی کی جانب سے 8مئی سے شروع ہو نے والے نو روزہ لاک ڈائون کے فیصلے کو مسترد کر تے ہو ئے اسے ملک بھر کی تا جر برادری کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی اور اسد عمر معیشت کے اسٹیک ہو لڈرز سے مشاورت کر نے سے کیوں خوفزدہ ہیں ،مارکیٹوں و ٹرانسپورٹ کی بندش کا حکومتی فیصلہ ناقابل برداشت و قابل مذمت ہے،ہم حکو مت اور این سی او سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر لاک ڈائون کا ظالمانہ فیصلہ واپس لے کر معیشت کا پہیہ چلنے دے کیونکہ لاک ڈائون کے اعلان نے مارکیٹوں اور بازروں میں کئی گنا رش بڑھا دیا،پاکستان کا تاجرہول سیل ،بلڈنگ میٹریل، کارپوریٹ بزنس جیسے کاروبار کو عید کے ایام میں رضاکارانہ طور پر بند رکھے

گا،بھوک و غربت سے تنگ چھوٹا تاجر حکومتی اقدامات اور پابندیوں کو تسلیم نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تاجر رہنما?ں کے ہمراہ اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر مر کزی تنظیم تاجران خیبرپختونخواہ کے صدر شرافت علی مبارک ، مر کزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شر جیل میر ، اسلام آباد سمال چیمبر و آبپارہ مارکیٹ کے صدر ملک ظہیر ،

طاھر تاج بھٹی ،شہزاد شبیر عباسی ،عتیق جنجوعہ ،زاھد قریشی ،محمد خورشید ،غلام علی ،طاھر خان ،شعیب عباسی ،خرم شکیل ،نجیب عباسی ،ملک شکیل ،رازق خان ،راجہ ضیائ￿ احمد و دیگر تاجر رہنما ء بھی موجود تھے۔محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات نے پولیس و انتظامیہ کیلئے کرپشن کے نئے دروازے کھول دیے،کورونا وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے

محدود کاروباری اوقات کے باعث ملک کی تاجروصنعتکار برادری کو پہلے ہی شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے،حکومتی ناقص حکمت عملی نے تاجر اور عوام دونوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ انھوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت عید ایام میں جوتے،کپڑے،ھوزری،گارمنٹس چوڑیوں کے کام چلنے دے،زور زبردستی دکانیں بند کرنے سے ملک میں تصادم کا ماحول پیدا ہو گا،

حکومت نے زبردستی لاک ڈاون کیا تو تاجر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے،اگر حکو مت نے لاک ڈائون کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو تاجر ٹیکسز کی ادائیگی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جا ئیں گے ،کاشف چوہدری نے کہا حکومتی وزرائ، بیورو کریسی ،عدلیہ، فوج رضاکارانہ طور پر آدھی تنخواہیں لینے کا فیصلہ کریں۔شرافت علی مبارک نے کہا وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ

ان کی حکو مت تاجر اور معیشت دوست حکو مت ہے اگر ایسا ہے تو وزیر اعظم لاک ڈائون جیسے معیشت دشمن فیصلے کو واپس لے اور ایک ناکام وزیر خزانہ اسد عمر کو این سی او سی عہدے سے بھی ہٹایا جا ئے اور وزیراعظم ، صدر ، ممبران پالیمنٹ، بیوروکریٹ سمیت ججوں ، جرنیلوں اور سرکاری افسران کی تنخواہیں بھی بند کی جا ئیں ،انھوں نے کہا ہمارا حکو مت سے مطالبہ ہے کہ

وہ چھوٹے تاجروں کے معاشی قتل کا یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیں گے۔شر جیل میر نے کہا سعودی عرب میں 24گھنٹے کاروباری سر گر میاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ، حکو مت پاکستان بھی اسی طر ح کا فیصلہ کر ے ، تاجر پاکستان کو واحد طبقہ ہے جو عوام کو ملازمتیں بھی فراہم کرتا ہے اور ملکی معیشت چلانے کے لیے ٹیکس بھی حکو مت کو فراہم کرتا ہے ،دوسری جانب

سرگودھا میں عیدالفطر کی خریداری کے لئے جمعتہ المبارک کو تمام بازار اور مارکیٹیں کھلیں رہیں اور جمعہ بازار سمیت جگہ جگہ لگائے گے عید سٹالوں پر لوگوں کا شدید رش دیکھنے میں آیا ۔زرائع کے مطابق مرکزی انجمن تاجران شہر وہ ضلع سرگودھا کے وفد نے عیدالفطر کی خریداری کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر عمردزار گوندل سے ملاقات کر کے کورونا ایس پیز کے ساتھ 7 مئی بروز جمعتہ المبارک کو کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت طلب کی جس پر اے سی نیڈپٹی کمشز نائلہ باقر سے

مشاورت کر کے 7 مئی بروز جعمتہ المبارک ضلع بھر میں بازار حسب معمول شام 00-6 بجے تک کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازات دے دی ہے۔جس پر جمعہ کے روز تمام بازار اور مارکیٹیں کھلی رہیں اور جمعہ بازار سمیت جگہ جگہ لگے عید سٹالوں پر خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا تاہم جمعتہ الوداع کے حوالہ سے سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے پولیس گشت پر معمور رہی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…