اسلام آباد (این این آئی)ایل این جی کی قیمت میں 0.49ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا۔ اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 0.49ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ،سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.25ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر د ی گئی ،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.96ڈالر فی ایم ایم بی یو مقرر کر دی گئی ۔