منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

حکومت پنجاب کا اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ، جائیداد کی رجسٹری سادہ کاغذ پر کی جائے گی

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) محکمہ بورڈ آف ریونیو نے عید الفطر کے بعد اسٹام پیپرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا،پیلے رنگ کی بجائے سفید کاغذ پر ای سٹمپ طرز پر دستیاب ہوں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ جعلسازی اورزمینوں کی خریداری کے فراڈ کو روکنے کیلئے اقدامات کیاگیا ہے ،عید کے بعد پہلے مرحلہ میں ضلع پتوکی اور ڈی جی خان سے شروع کیا جائے گا ،سفید کا غذپر بنک آف پنجاب کی جانب سے بارکوڈ لگادیاجائے گا ،بار کوڈ سے جعلی اوراصلی اسٹام کی شناخت ممکن ہوسکے گی ،سفید کاغذ پر بار کوڈ لگانے سے پرنٹنگ اخراجات اوروقت کی بچت ہوگی ،اسٹام کی

قیمتیں تبدیل نہیں ہوگی ۔ممبر بورڈ آف ریو نیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ حکومت کو ایک ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، رجسٹری درج کرنے والا آفیسر اس کا ٹرانسفر بھی درج کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام پٹوار خانے سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ سمیت دیگر نادہندگان کو گرفتار کیا جائے گا۔ہر تحصیل میں حوالات بنا کر نا دہندہ کو15 روز تک قید رکھا جاسکے گا۔ ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں ریکوری کا نظام بہت بہتر ہوا ہے اسے مزید فعال بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…