منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

واپڈا نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے سول ورکس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا، 35 کروڑ46 لاکھ ڈالر کا کنٹریکٹ کسے ملا؟جانئے

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) واپڈانے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کے سول ورکس کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ۔ کنٹریکٹ کی مالیت 35 کروڑ 46 لاکھ امریکی ڈالر ہے ۔ سول ورکس کا یہ کنٹریکٹ پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا(پی سی سی سی ایل) کو انٹر نیشنل بڈنگ کے بعد دیا گیا ہے ۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب آج واپڈامیگا ہائیڈل کمپلیکس میں منعقد

ہوئی ۔ پانچویں توسیعی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد اعظم جوئیہ نے واپڈا جبکہ پی سی سی سی ایل کے پاکستان میں ایگزیکٹو نمائندے لنگ جیان کے (Ling Jianke)نے پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے ۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین(Najy Benhassine) اور ٹاسک ٹیم لیڈر ڈاکٹر ریکرڈ لائیڈن(Rikard Liden) ، ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر ، ممبر واٹرعبدالظاہر خان درانی ، ممبر پاورجمیل اختر ، متعلقہ جنرل منیجرز اور کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے ۔ اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا اِس وقت تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے سمیت پانی اور پن بجلی کے 10 منصوبوں پر کام کر رہا ہے ۔ جن کی تکمیل سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی اور نیشنل گرڈ میں سستی اور ماحول دوست پن بجلی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ اِن

منصوبوں کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے ۔ اقتصادی استحکام اور معاشرتی ترقی میں تربیلا ڈیم کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ہم اِس منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے پُر عزم ہیں ۔تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 5 پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ منصوبے کا منظور شدہ پی سی ۔ ون 80کروڑ 70 لاکھ امریکی

ڈالر پر مشتمل ہے ۔ منصوبے کے لئے آئی بی آر ڈی (ورلڈ بنک) 39 کروڑ امریکی ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 30 کروڑ امریکی ڈالر مہیا کر رہا ہے ۔ منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار530 میگاواٹ ہے ۔ منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں ، اور ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 510میگاواٹ ہے ۔ منصوبے سے 2024 ء کے

وسط میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی ۔ یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً ایک ارب 34 کروڑ 70 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کرے گا ۔ تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل پر تربیلا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار 888میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…