اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر خواتین میں گرمی برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے تو انہیں اس فیلڈ میں نہیں آنا چاہیے ۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششیں کچھ لوگوں کی
وجہ سے ضائع ہوتی ہیں اور ان کا برائے راست فائدہ عوام کو نہیںپہنچ پاتا ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمار ا کام ہے عوام کو زندگی کو آسان بنانا نہ ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے اے سی صاحبان سے متعلق کہا ہے کہ انکا کام حکومتی پالیسیوں پر عملدآمد کروانا نہ ٹھنڈے اور ہوادار کمروں میں بیٹھے رہنا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ پلادی تھی۔فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران معاون خصوصی نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟فردوس عاشق نے کہا کہ ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔