ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز ، نمبرپلیٹس فائلوں کی ڈیلیوری یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز ، نمبرپلیٹس اور فائلوں کی ڈلیوری یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ایکسائزحکام کے مطابق اب شہری اپنی مرضی سے نمبر پلیٹس، کارڈز اور فائل دفتر سے یا

پھر گھر پر ڈلیوری کی صورت کورئیرکمپنی کوموقع پر پیسے ادا کر کے وصول کرسکتے ہیں، اگلے ماہ سے نجی کمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعدشہریوں کووصولی کے لئے چوائس دینیکافیصلہ کیا گیا ہے۔ شہریوں سے رجسٹریشن کے دوران فیس کی وصولی کی بجائے چوائس پوچھی جائے گی کہ وہ فائلیں ،کارڈاورپلیٹس دفتر سے خود وصول کریں گے یاڈلیوری سسٹم کے ذریعے؟ قبل ازیں کنٹریکٹ میں ایکسائز ہرگاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی ڈلیوری چارجز وصول کرتا تھا۔ایکسائز حکام موجودہ کمپنی کی ڈلیوری کی شرح 80 فیصد جس کی وجہ سے گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ پاکستان پوسٹ افس سے کنٹریکٹ متوقع ہے جو موجودہ ریٹس یا اس سے کم ریٹس پر ڈلیوری کا عمل جاری رکھے گا۔سیکریٹری ایکسائز کی جانب سے اگلے نئی حکمت عملی پرعملدرامد کے لئے فوری سمری حکومت کو بھجوانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…