بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کورونا کیخلاف جنگ،جاپان نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 370 ملین امریکی ڈالرز کے قرضے کی واپسی ملتوی کردئیے

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورونا کے خلاف جنگ، جاپان نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 370 ملین امریکی ڈالرز کے قرضے کی واپسی ملتوی کردئیے۔جاپانی سفارتخانہ اسلام آبادکے مطابق جاپان اور پاکستان نے پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ میں مالی گنجائش پیدا کرنے کے لیے پاکستان کے قرضے ملتوی کرنے پر اتفاق کر لیااس حوالے سے عملدرآمد نوٹ پر جاپانی

سفیر مٹسوداکونی نوری  اور سیکرٹری وزارت اقتصادی امورنور احمد نے دستخط کیے۔ بیان کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان اتفاق رائے اپریل 2020میں ہونے والے جی 20 ڈیٹ سروس سسپینشن انیشیٹوو کے تحت کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اور قرضے فراہم کرنے والے ممالک کے مابین جون 2020 کا مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے تھے،ادائیگیاں ملتوی کیے جانے والے آسان قرضے 1990 سے وسط 2010 تک پاکستان کو فراہم کئے گئے،ان آسان قرضے ترقیاتی ڈھانچوں بشمول شاہراہوں،سرنگوں،  پاور پلانٹس،گرڈ،آبپاشی، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر فراہم کئے گئے ،ان آسان قرضوں میں پاکستان کو کم شرح سود,  طویل دورانیہ واپسی اور دوبارہ ادائیگیوں کی موزوں شرائط فراہم کی گئیں تھیں۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ افغانستان میں استحکام کے بعد ایسے منصوبے،پاکستان، افغانستان اور وسطی ایشیا کی باہم منسلکی کا حصہ ہوں گے،اس معاہدے کے مطابق یکم مئی 2020 اور31 دسمبر 2020 سے واجب الادا قرضوں و سود کی ادائیگی کو 15 جون 2022 کے بعد ری شیڈیول کیا جائیگا۔ سفارتخانے کے مطابق کورونا وباء سے جنم لینے والا اقتصادی جھٹکا عالمی سطح پر جاری ہے،جاپان نے پاکستان کو کورونا کے خاتمے کے لیے براہ راست 9.5 ملین امریکی ڈالرز اور 7.41 ملین کثیر جہتی سپورٹ فراہم کی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…