آٹے کی قیمتوں میں پنجاب نے باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑدیا،گراں فروشوں کی دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار جاری

26  اپریل‬‮  2021

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں انتظامیہ کا متحرک کردار سامنے نہ آ سکا جس کی وجہ سے گراں فروشوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ،پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کی گئی جس کے باعث صارفین تکرار کرتے ہوئے نظر آئے ،آٹے

کی قیمتوں میں پنجاب نے باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑدیااورآٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1333 روپے تک پہنچ گئی۔مختلف مقامات پر ایک کلو آلو نیا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 46روپے مقرر کی گئی لیکن دکانداروں نے 52روپے سے 55تک فروخت جاری رکھی ، آلو نیا درجن دوم 42کی بجائے45روپے،آلو سفید29روپے کی بجائے35سے 38روپے،پیاز درجہ اول 25روپے کی بجائے35سے 40روپے،پیاز درجہ دوم 21کی بجائے30روپے،ٹماٹر درجہ اول40روپے کی بجائے55روپے، ٹماٹر درجہ دوم36روپے کی بجائے45سے48روپے،لہسن دیسی110روپے کی بجائے160روپے،لہسن چائنہ158روپے کی بجائے200،لہسن ہرنائی130روپے کی بجائے150روپے،ادرک تھائی لینڈ اور ادرک چائنہ315روپے کی بجائے400 سے 420روپے، کھیرا دیسی62روپے کی بجائے70روپے،کھیرا فارمی27روپے کی بجائے35سے38روپے،کریلے 52روپے کی بجائے60روپے،میتھی52روپے کی بجائے65روپے، بینگن42روپے کی بجائے50روپے، بند گوبھی27روپے کی بجائے35روپے، پھول گوبھی42روپے کی بجائے75سے80روپے،شملہ مرچ 42روپے کی بجائے55روپے،سبز مرچ اول88روپے کی بجائے150روپے، گھیا کدو47روپے کی بجائے54روپے،گھیا

توری78کی بجائے88روپے،لیموں دیسی325روپے کی بجائے450روپے،لیموں چائنہ190کی بجائے300روپے،بھنڈی 104روپے کی بجائے115روپے، شلجم42کی بجائے50روپے،اروی124کی بجائے130سے 135روپے، مٹر130روپے کی بجائے165روپے، مونگرے 104روپے کی

بجائے115روپے،گاجر چائنہ27روپے کی بجائے37سے 40روپے فی کلو تک فروخت کی گئی ۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی180روپے کی بجائے250،سیب کالا کولو پہاڑی دوم 120روپے کی بجائے175روپے،سیب کالا کولو میدانی اول120روپے کی بجائے190،سیب ایرانی145روپے کی

بجائے170روپے، سیب سفید اول113روپے کی بجائے145روپے،کیلا درجن اول 165روپے کی بجائے210روپے، کیلا درجن دوم100روپے کی بجائے150روپے،اسٹابر ی اول 135روپے کی بجائے145روپے، آڑواول180روپے کی بجائے250،امرود اول130روپے کی بجائے140روپے، کھجور اصیل

اول175روپے کی بجائے225،کھجور ایرانی اول225روپے کی بجائے300روپے، خربوزہ65کی بجائے70روپے، کینو سپیشل درجن 205روپے کی بجائے315روپے، کینو درجن اول 83روپے کی بجائے180روپے،لوکاٹھ125روپے کی بجائے140روپے ،گرما 125روپے کی بجائے132روپے ، تربوز40روپے کی بجائے45اور فالسہ290روپے کی بجائے400روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا ۔ ادارہ

شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1333 روپے تک پہنچ گئی ہے ، بلوچستان میں آٹے کے 20کلو کا تھیلا 1270 روپے ،سندھ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1240روپے جبکہ خیبر پختو نخوا ہ 1200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 473 روپے تک مہنگا ہوا، فیصل آباد میں آٹے کا تھیلا 473 روپے، گوجرانوالہ میں 286 روپے اورسرگودھا میں 160 روپے تک مہنگا ہوا ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…