پشاور(این این آئی)چکن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،پشاور میں چکن فی کلو تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے۔چکن کی قیمت میں اضافے نے ریکارڈ توڑ دیئے، ایک بار پھرمرغی کے گوشت کی قیمت 254روپے سے بڑھ کر 276 روپے فی کلو ہو گئی، چکن فی دانہ 500 سے 550 روپے فروخت ہونے لگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت چکن سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں
ناکام ہوچکی ہے اگر یونہی تسلسل کیساتھ برائلر مرغی مہنگی ہوتی رہی تو عام آدمی اس سستی پروٹین سے محروم ہوجائے گا۔دوسری جانب لاہور میں میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 7روپے اضافے سے364روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے251روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت1روپے اضافے سے145روپے فی درجن رہی۔اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 455 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔