پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گنوا بیٹھا

25  اپریل‬‮  2021

کراچی (این این آئی )پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای100انڈیکس500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا ورو44700پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے115ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم

79کھرب روپے سے کم ہو کر77کھرب روپے کی پست ترین سطح پر آگیا جبکہ 58.06فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ملک میں کورونا کیسز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح ،مذہبی جماعت کی پہیہ جام ہڑتال کی کال پر تجارتی و صعتی سرگرمیوں کی بندش ،موجودہ دور حکومت میں چوتھے وزیر خزانہ کی تقرری سے پیدا ہونیوالی بد اعتمادی ،تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے سے متعلق آئی ایم ایف کی نئی شرط سے سرمایہ کاروں کا اعتمادمتزلزل ہونے اور نئے وفاقی بجٹ میں حصص کی تجارت پر ٹیکس ترغیبات واپس لینے کی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے4دن مندی کی زد میں رہی اور انڈیکس1085.08پوائنٹس لوز کر گیاجبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی کی مدت میں توسیع کرنے اور مارچ2021ء میں پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 30فیصد اضافے جیسے عوامل پر 1دن کی تیزی میں انڈیکس

نے486.21پوائنٹس ریکور کر لئے تاہم مجموعی طور پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں598.87پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس45305.63پوائنٹس سے کم ہو کر44706.76پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح

کے ایس ای30انڈیکس261.31پوائنٹس کی کمی سے 18537.78پوائنٹس سے گھٹ کر 18276.47پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس30722.28پوائنٹس سے کم ہو کر30293.87پوائنٹس پر آگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 15ارب21کروڑ4لاکھ44ہزار419روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ93ہزار

659روپے سے گھٹ کر77کھرب89ارب29کروڑ26لاکھ49ہزار240روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ19ارب روپے مالیت کے38کروڑ79لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم11ارب روپے مالیت کے24کروڑ4لاکھ 87ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر

انڈیکس45625.30پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس43360.51پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1922کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے718کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1116میں کمی اور88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ

کال ٹیلی کام ،بائیکو پیٹرولیم ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،غنی گلوبل،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،سلک بینک لمیٹڈ ،بلوچستان گلاس ،پاک ریفائنری ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل ،ہم نیٹ ورک ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،پاور سیمنٹ ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،فلائنگ سیمنٹ اور حبیب میٹرو پولیٹن لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…