اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 40پیسے اور اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید50پیسے اورقیمت فروخت 70پیسے بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے153.40روپے سے بڑھ کر153.80روپے اور قیمت فروخت153.50روپے سے
بڑھ کر153.90روپے ہو گئی اسی طر ح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے153.30روپے سے بڑھ کر153.80روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سے153.60روپے سے بڑھ کر154.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خری90پیسے بڑھ کر183.50روپے سے بڑھ کر184.40روپے اور قیمت فروخت 80پیسے کے اضافے سے 185روپے سے بڑھ کر185.80 ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212.50روپے پر نرقرار رہی اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے 214.50روپے سے گھٹ کر214.00روپے رہ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 30پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے153.10روپے سے بڑھ کر153.40روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.50روپے ہو گئی اسی طر ح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے153.20روپے سے بڑھ کر153.30روپے اور قیمت فروخت153.50روپے سے بڑھ کر153.60روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید182.80روپے سے بڑھ کر183.50روپے اور قیمت فروخت184.50روپے سے بڑھ کر185روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے سے بڑھ کر212.50روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر214.50روپے ہوگئی۔