بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شوگر مافیا نے سٹہ بازوں اور مل مالکان سے مل کر 110 ارب روپے کمائے، باپ بیٹا کے بارے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چینی اسکینڈل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کا عبوری چالان منظور کر کے سیشن جج کو ارسال کر دیا، چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کیس میں 2 ملزمان باپ بیٹا نامزد ہیں۔عدالت کی جانب سے منظور کیئے گئے چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوگر مافیا نے سٹہ بازوں اور مل مالکان سے مل کر 110 ارب روپے کمائے،

اس مافیا اور سٹے بازوں نے کراچی میں 16 واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے، سٹہ مافیا دھوکے بازی سے چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی تھی۔چالان کے مطابق شوگر مافیا نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے چینی کی ایکس مل قیمت میں تیزی سے اضافہ کیا، ملزمان نے چینی کا مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام سے 110 ارب روپے کا فراڈ کیا، شوگر مافیا کے کراچی سے 23 سٹے باز پنجاب کے سٹے بازوں سے رابطے میں تھے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور پنجاب کے سٹے بازوں نے مل کی چینی کی قیمتوں پر سٹہ کھیلا، ملزمان نے چینی کا مصنوعی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی گیپ پیدا کیا، شوگر مافیا اور ملز مالکان کو قیمت ادا کرنے کے باوجود چینی گوادم سے باہر نہیں لاتے تھے، چینی اسکینڈل میں ایجنٹ اور سٹے بازوں کے ساتھ شوگر ملز مالکان بھی ملوث ہیں۔چالان کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان کا مختلف بینکوں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، ملزمان کے زیرِ استعمال الیکٹرانک اشیا کا فرانزک بھی کرایا جا رہا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے، کیس میں 2 ملزمان باپ بیٹا محمد جلیل اور محمد بلال نامزد ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…