بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مرغی کے بعد اب گائے اوربکرے کے گوشت کی قیمتیں بھی بڑھانے کی تیاری

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد اب گائے، بکرے کے گوشت کی قیمتیں بھی بڑھانے کی تیاری کرلی۔ میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے قیمتیں بڑھانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ صدر میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن ندیم قریشی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پرانی قیمت پر گوشت نہیں بیچ سکتے، رمضان المبارک میں قیمتیں بڑھائی جائیں، موجودہ قیمتوں میں کاروبار نہیں چلا سکتے، انہوں نے کہا کہ گائے کے گوشت کی قیمت 600 روپے اور

بکرے کے گوشت کی قیمت 1100 روپے فی کلو مقرر کی جائے۔ 5 سالوں میں گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں طے نہیں ہوئیں۔صدر میٹ مرچنٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دوکانداروں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے، ایکسپورٹر ڈالرز میں جانور خرید رہے ہیں، ایکسپورٹر کے جانور ڈالر میں خریدنے پر قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، غیر قانونی مذبح خانوں میں پریشر گوشت تیار کیا جا رہا ہے۔ کمشنر کراچی کو نئی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھاپوں، گرفتاریوں سے روکا جائے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…