منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر برائلر گوشت کی قیمت میںہوشربا اضافہ 

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی اپنے عروج پر رہا  ،برائلر گوشت کی سرکاری نرخنامے میں قیمت 371روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے400سے 420روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی۔ سرکاری نرخنامے میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 44روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 50 روپے تک فروخت جاری رکھی،

آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 40کی بجائے 43روپے،آلو سفید 27کی بجائے32روپے، پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 23روپے مقرر کی تھی تاہم دکانداروں نے 35سے 40روپے فی کلو تک فروخت کیا ، پیاز درجہ دوم19روپے کی بجائے25روپے، ٹماٹر درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ 46روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر پرچون سطح پر اس کی قیمت55سے 60روپے فی کلو تک رہی، ٹماٹر درجہ دوم42کی بجائے 50روپے، لہسن دیسی 100روپے فی کلو کی بجائے150،لہسن چائنہ160روپے کی بجائے200سے220روپے،لہسن ہرنائی125کی بجائے140، ادرک تھائی لینڈ325کی بجائے400، ادرک چائنہ320روپے کی بجائے420روپے، کھیرا فارمی32روپے کی بجائے40روپے،کھیرا دیسی57رپے کی بجائے 60سے65، کریلے57روپے کی بجائے70روپے، پالک فارمی21روپے کی بجائے27سے 30روپے،میتھی 42کی بجائے50، بینگن 42کی بجائے50روپے، بند گوبھی 37کی بجائے45سے 50، پھول گوبھی47روپے کی بجائے 60 سے 65روپے، شملہ مرچ47کی بجائے  55روپے، سبز مرچ اول78کی بجائے120روپے، گھیا کدو52روپے کی بجائے60، گھیا توری 93کی بجائے 100روپے، لیموں دیسی350روپے کی بجائے430سے440،لیموںچائنہ160روپے کی بجائے300سے310روپے

،بھنڈی120کی بجائے135روپے،شلجم 32کی بجائے40، اروی 104کی بجائے110،مٹر 145کی بجائے190روپے،مونگرے 114روپے کی بجائے125روپے،ٹینڈے دیسی 125کی بجائے 135،گاجرچائنہ 32روپے کی بجائے 40،روپے ،گاجر دیسی 83کی بجائے90 جبکہ حلوہ کدو27کی بجائے 35روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول فی کلو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 175روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم یہ260روپے میں فروخت ہوا، سیب کالا کولو پہاڑی

دوم115روپے کی بجائے190روپے، سیب کالا کولو میدانی اول120روپے کی بجائے180روپے، سیب ایرانی145کی بجائے230روپے، سیب سفید اول110روپے کی بجائے145روپے، کیلا اول درجن165روپے کی بجائے240روپے، کیلا دوم درجن110روپے کی بجائے150روپے، کیلا درجن سوم 65کی بجائے90سے100روپے،اسٹابری اول140روپے کی بجائے170روپے،آڑو اول175روپے کی بجائے 230سے240،امرود اول110کی بجائے130روپے، امرود دوم85روپے

کی بجائے100روپے، کھجور اصیل اول185کی بجائے270روپے، خربوزہ70روپے کی بجائے73روپے، کھجور ایرانی اول225روپے کی بجائے310روپے،کینو درجن اول90کی بجائے160روپے، کینو سپیشل درجن 205کی بجائے310روپے،تربوز42روپے کی بجائے 45روپے ،گرما115کی بجائے 120جبکہ لوکاٹھ140روپے کی بجائے160روپے فی کلو فروخت کی گئی۔شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 371روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5256رو پے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ تاہم مختلف مقامات برائلر گوشت کی رسد میں کمی کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی بجائے 400سے420روپے فی کلو تک فروخت کی گئی ۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…