اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی اسٹاک مارکیٹ سے بھی 26 کروڑ ڈالر کا انخلا ‎

datetime 20  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 52 فیصد کم ہوئی، اس دوران سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 12 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نیرواں مالی سال کے ابتدائی9ماہ میںبیرونی سرمایہ کاری سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 52 فیصد کم ہوئی،

اس دوران سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 12 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران نجی شعبے میں 1اعشاریہ 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسی دورانیے میں سرکاری شعبے میں 35 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق 9 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 1 ارب 39 کروڑ ڈالر رہی جبکہ اس دوران اسٹاک مارکیٹ سے 26 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا۔مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کی شرح میں35فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال مارچ میں 28 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں 15 اعشاریہ 87 کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں سرکاری شعبے میں 12 اعشاریہ 86 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں 16 اعشاریہ 76 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…