بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چین کا پاکستان کو 10.29 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی حکومت خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبرمیں تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کے منصوبے کیلئے 10.29 ملین ڈالر فراہم کرے گی، منصوبہ جنوری 2023 میں مکمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا گیا ، وزیر اعلیٰ کےپی محمودخان اورچینی سفیرنونگ رونگ نےپہلے

مرحلےکاافتتاح کیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی ا س موقع پر موجود تھے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلےمیں خیبرمیں تباہ شدہ50اسکولوں کی دوبارہ تعمیرہوگی ، منصوبے کے تحت تباہ شدہ24 بوائزاسکولز اور 26گرلزاسکولز کی تعمیر نو کی جائے گی ، منصوبہ جنوری 2023میں مکمل ہوگا اور اس پر 2323 ملین روپے لاگت آئے گی۔ چینی حکومت اس مقصد کے لئے 10.29 ملین ڈالر فراہم کرےگی ، منصوبےکےتحت حکومت پاکستان تقریباً 868 ملین روپے فراہم کرے گی، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے محکمہ تعلیم ،چینی حکام میں معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کےپی محمود خان نے کہا کہ تباہ شدہ اسکولزکی تعمیر نومیں تعاون پر چینی حکومت کے مشکور ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی سب سے اہم علامت ہے، سی پیک منصوبے کےرشکئی اسپیشل اکنامک زون کاجلد افتتاح کیا جائے گا۔ افتتاح کے موقع پرچینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان ،چین کی دوستی سمندر سے گہری ،پہاڑوں سے اونچی ہے، رشکئی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ دوستی کی بڑی علامت بنےگا، چینی حکومت پاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانےکی خواہشمند ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…