کراچی(این این آئی) ماہ رمضان میں روزہ داروں کی مشکلات کے پیش نظر ان کی آسانی کیلئے نجی ایئرلائن نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن ایئر بلو نے ماہ رمضان المبارک میں مسافروں کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بلو نے کراچی سے اسلام آباد سے کراچی اور کراچی لاہور کراچی کیلئے4ہزار 990روپے یکطرفہ کرایہ مقرر کردیا۔بلو ایئر لائن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر
راحیل احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں روزے دار روزے کی حالت میں بس اور ٹرین کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ان کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے انہیں جہاز کی رعایتی سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ماہ رمضان میں کرایوں میں کمی کرنے کا مقصد روزے داروں کو سستی سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔رمضان المبارک میں جہاں ہر شے کی قیمت کو پر لگ جاتے ہیں وہیں پھل بھی مہنگے ترین بکنے لگتے ہیں، تاہم کراچی کے نوجوانوں نے اس کا ایک انوکھا حل ڈھونڈ نکالا۔