وزیرآباد (آن لائن) وزیرآباد اور گردو نوح میں آٹے کی شدید قلت۔سرکاری کوٹہ کا آٹا کہیں بھی دستیاب نہیں۔غیر سرکاری کوٹے کے آٹے کا 15کلو وزن کا تھیلا 1300روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔فلور ملوں کی جانب سے ڈیلروں کوآٹے کے 1000تھیلے روزانہ جاری ہوتے ہیں۔ڈیلر ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں مصروف۔ آٹا نہ ملنے سے عوام کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق
مقامی انتظامیہ نے آٹے کی قلت کو دور کر نے کے لئے رمضان بازاروں میں آٹے کی فراہمی شروع کی جہاں 860 روپے میں 20کلو کا تھیلہ دستیاب ہے لیکن رمضان بازار عوام کی ضرور کے مطابق آٹا فراہم کرنے میں ناکام ہے کیونکہ وہاں مخصوص تعداد میں آٹا آتا ہے۔دوسری جانب فلور ملوں سے ڈیلروں کو روزانہ ایک ہزار تھیلے فراہم کئے جاتے ہیں لیکن ڈیلر کوٹے کا آٹا صارفین کو فروخت کرنے کی بجائے ذخیرہ اندوزی میں مصروف ہو گئے ہیں۔شہریوں کو آٹا نہ ملا تو احتجاج پر اتر آئے جن کا کہنا ہے کہ ڈیلروں نے سرکاری آٹا 750روپے فی بوری وصول کر کے ذخیرہ کر لیا ہے اور ماہ رمضان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلروں کے گوداموں کو حکومت قبضہ میں لے کرذخیرہ کیا گیا آٹا عوام کوفروخت کیا جائے اور انہیں ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کار روائی کی جائے۔