بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر اور پائونڈ کی قیمت میں نمایاں کمی ،یورو کی قدر بڑھ گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر153روپے سے گھٹ کر152روپے پر آ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں75پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.60روپے سے کم ہو کر152.85روپے اور قیمت فروخت153.70روپے سے کم ہو کر152.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.60روپے سے گھٹ کر152.80روپے اور قیمت فروخت153.90روپے سے گھٹ کر 153.20روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک ہفتے کے دوران 1.70روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 179.50روپے سے بڑھ کر181روپے اور قیمت فروخت181.30روپے سے بڑھ کر183روپے ہو گئی تاہم 3روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے کم ہو کر 208.50روپے اور قیمت فروخت 213.50روپے سے کم ہو کر210.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالراور برطانوی پونڈ کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…