جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

چین اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے قریب پہنچ گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن ) چین دنیا کا پہلا بڑا ملک بننے والا ہے جہاں کی حکومت ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرانے والی ہے جو مرکزی بینک کنٹرول کرے گا اور اس طرح وہ دنیا میں امریکی معاشی بالادستی ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق کریڈٹ کارڈز اور پیمنٹ ایپس کی بدولت رقوم کے معاملات کسی حد

تک ورچوئل ہوچکے ہیں، مگر چین اپنی توجہ ڈیجیٹل کرنسی کی جانب مرکوز کررہا ہے۔کرپٹو کرنسیاں جیسے بٹ کوائن نے نقد رقم کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب نشاندہی کی ہے مگر یہ تمام ڈیجیٹل کرنسیاں روایتی عالمی مالیاتی نظام کا حصہ نہیںن اور نہ ہی انہیں حکومتوں کی جانب سے قانونی حمایت حاصل ہے۔ چین ایسی ڈیجیٹل کرنسی کا تصور رکھتا ہے جسے اس کا مرکزی بیک کنٹرول کرے گا یعنی نئی الیکٹرونک کرنسی کا اجرا کرے گا۔ڈیجیٹل یوآن کی بدولت چینی حکومت بٹ کوائن کی کشش کاباعث بننے والے ایک اہم عنصر کی روک تھام بھی کرے گا، یعنی صارف کا گمنام ہونا۔ دنیابھر میں مرکزی بینکوں بشمول پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی) کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسیوں کی تیاری پر غور کیا جارہا ہے جو مقامی اور بین الاقوامی ادائیگیوں کا عمل تیز کریں گی اور اس کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہوں گی۔ڈیجیٹل یوآن سے چینی حکومت کو رئیل ٹائم میں لوگوں کے اخراجات کو جاننے میں مدد ملے گی جبکہ یہ دولت اس عالمی مالیاتی نظام سے منسلک نہیں ہوگی جس میں ڈالر کو بالادستی حاصل ہے، جس سے امریکی طاقت کے ستون کو ہلانا ممکن ہوسکے گا۔پی بی او سی کی جانب سے ڈیجیٹل یوآن پروگرام پر 2014 سے کام کیا جارہا ہے، یعنی اس وقت سے جب چین میں بٹ کوائن نے لوگوں کی توجہ حاصل کی تھی۔

ڈیجیٹل یوآن کو کاغذی نوٹوں کے متبادل کے طور پر ڈیزائن کیا جارہا ہے اور یہ بینک اکاؤنٹس میں طویل المعیاد بنیادوں پر ڈپازٹ رقوم کا متبادل نہیں۔ کمرشل بینکوں کی جانب سے صارفین میں ڈیجیٹل کرنسی کی تقسیم میں کردار ادا کیا جائے گا اور اس کے عوض انہیں اتنی ہی رقم اپنے ذخائر میں جمع کرانا ہوگی۔تاہم ڈیجیٹل کرنسیوں

جیسے بٹ کوائن کے برعکس ڈیجیٹل یوآن میں بلاک چین کو استعمال نہیں کیا جائے گا اور اسے لیجر ٹیکنالوجی کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔چین عرصے سے اپنی کرنسی کو عالمی سطح پر ڈالر کے متبادل کے طور پر پیش کرنا چچاہتا ہے اور ڈیجیٹل یوآن سے ممکنہ طور پر اس مقصد میں مدد مل سکے گی جبکہ دیگر ممالک کے صارفین کو بھی یوآن کے استعمال کے لیے تیار کرنا ممکن ہوسکے گا۔اس وقت امریکا کی جانب سے بھی ڈیجیٹل ڈالر پر غور کیا جارہا ہے تاہم ایسا کب تک ہوگا کچھ کہنا مشکل ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…