جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئے وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کی اندازے سے زیادہ ترقی ہونے کی نوید سنا‏دی

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ حماداظہر نے رواں سال ملکی معیشت کی اندازے سے زیادہ ترقی ہونے کی نوید سنا ‏دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت اس سال اندازوں سےزیادہ تیزترقی ‏کرےگی، آئندہ سال جی ڈی پی کی شرح4فیصدسےبھی زائدرہےگی۔حماداظہر نے لکھا کہ پیداوار خسارے یا کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کی

وجہ سے متاثر نہیں ہوگی‏بلکہ معاشی پیداوار استحکام کی بنیاد پر ترقی کرےگی ۔حماد اظہرکا کہنا ہے کہ اس سال ریونیو میں بہترین اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ہم اپنےٹارگٹس حاصل کرنے کے لیے پُراعتماد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس بچانے اور ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا، ہم ٹیکس نظام ‏کادائرہ کاربڑھانےکوترجیح دیں گے ٹیکس دائرہ کار کو بڑھانےکیلئےٹھوس پروگرامزلائیں گے۔دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارچ 2021 کے دوران مہنگائی کی شرح9.05 فیصد ہو گئی۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔ مارچ 2020 میں مہنگائی کی شرح 10.2 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 8.34 فیصد رہی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چینی 4.82 فیصد مہنگی ہوئی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر467 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو 9.54 فیصد،انڈے 12.96 اور آٹا 1.46 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیاد پر شہری علاقوں میں چینی 2347 فیصد مہنگی ہوئی۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر آٹا 1894 فیصد مہنگا ہوا۔ گندم 35.17 فیصد، چکن 40.73 اورانڈے 64.62 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی 17.46 اور کوکنگ آئل 15.25 فیصد مہنگا ہوا۔ جولائی تا مارچ آلو 39 اور گندم 32.62 فیصد مہنگی ہوئی۔ اسی عرصے میں چینی24.27 فیصد، آٹا 15 اور گھی 19.35 فیصد مہنگا ہوا۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر پیاز ساڑھے 50 فیصد سستے ہوئے۔ سبزیاں 22، آلو 6.25،ٹماٹر 3 اور پھل 2.83 فیصد سستے ہوئے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…