اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران پاکستان میں بیروزگاری مزید بڑھے گی۔آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوَٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ برس کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح ساڑھے چار فیصد تھی۔ جو پانچ فیصد تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں
مہنگائی کی شرح کم ہو گی۔ گزشتہ برس کے دس فیصد کے مقابلے میں، مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد تک جانے کا امکان ہے۔2022 کے دوران مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق دو ہزار اکیس میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد تک رہے گی۔ دوہزار بائیس میں ترقی کی شرح چار فیصد تک پہنچے گی۔ گزشتہ برس جی ڈی پی گروتھ منفی اعشاریہ چار رہی۔